سیالکوٹ:سابق اہلیہ کے اہلخانہ کا حملہ ، جھگڑے میں 7افراد زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ پھوکلیان کی حدود میں سابق بیوی کے گھر والوں کی جانب سے مبینہ طور پر مسلح ہو کر گھر پر دھاوا بول دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق معمولی تلخ کلامی دیکھتے ہی دیکھتے شدید لڑائی میں تبدیل ہو گئی جس کے نتیجے میں جھگڑے میں 7 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت کے باعث فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔