پاہڑیانوالی :کریانہ سٹور میں چوری کا کمسن ملزم گرفتار ، رقم برآ مد
پھالیہ (نامہ نگار) تھانہ پاہڑیانوالی پولیس نے کریانہ سٹور میں چوری کی واردات میں ملوث کم عمر بچے کو گرفتار کر کے چوری شدہ رقم برآمد کر لی۔
پلی رنسیکے میں واقع کریانہ سٹور کے مالک مہر اشرف نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد گئے تو کسی نے شٹر اٹھا کر غلے میں موجود رقم چرا لی۔ پولیس کے مطابق بچے نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس کا والد شوکت علی نصر رائس ملز ہیگروالہ پر ملازم ہے ،چوری کی رقم میں سے آدھی والد کو دے آیا تھا جبکہ باقی رقم دھدرا برکس کمپنی ہیگروالہ میں چھپا دی تھی۔