لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا ملزم گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کر کے لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم عبدالمجید نے 2021ء اور 2022ء میں سعودی عرب میں قیام کے دوران مدعیہ کی بیٹی کی تصاویر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مختلف افراد کو بھیجی تھیں، ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں،ملزم پر مدعیہ کے خاندان کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کا الزام ہے ،این سی سی آئی اے کے مطابق مدعیہ کے اکلوتے بیٹے نے بہن کی بدنامی سے دل برداشتہ ہو کر 2021ء میں خودکشی کی تھی۔