بوریوالا:دورانِ کھدائی6سال قبل اغوا ہونیوالی لڑکی کا ڈھا نچہ برا ٓمد

 بوریوالا:دورانِ کھدائی6سال قبل  اغوا ہونیوالی لڑکی کا ڈھا نچہ برا ٓمد

بوریوالا (نمائندہ دنیا)نواحی علاقہ 435ای بی سے دورانِ کھدائی لڑکی کا ڈھا نچہ برا ٓمدجو چھ سال قبل اغوا ہونیوالی سماجی ورکرمسرت شاہین کی بیٹی عظمیٰ کا نکلا۔ ڈھانچے کے پاس چوڑیاں اور گلے سڑے کپڑے بھی موجود تھے ۔

 پولیس نے ڈھانچہ تحویل میں لیا تو مقامی سماجی ورکر مسرت شاہین نے ڈھا نچے اور اشیاکی شناخت کرتے اسے اپنی بیٹی قرار دیا ۔ مسرت کی بیٹی کو تھانہ سٹی کے علاقہ سے اغوا کیا گیا تھا جسکا مقدمہ درج تو ہوا تاہم پولیس اسے تلاش کر نے میں ناکام رہی۔ پولیس تفتیش کے مطابق عظمیٰ کو خرم بھٹی نے قتل کرکے لاش اس مقام پر دفن کر دی تھی ۔ مقدمہ میں شہر کے نامور ڈاکٹر کا نام بھی شامل کیا گیا تاہم مدعیہ کے عدالت میں بیان کے بعد ڈاکٹر کا نام کیس سے نکال دیا گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں