نند،بھابی کی لڑائی میں دھکالگنے سے پڑوسی جاں بحق
نشترکالونی میں پڑوسی دونوں خواتین کی لڑائی ختم کروانے آیا تھا :پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارلحکومت میں نند اوربھابی کی لڑائی کے دوران دھکا لگنے سے پڑوسی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نشترکالونی کے رہائشی کی بیوی اپنی نند سے کسی بات پر جھگڑا کر رہی تھی کہ اسی دوران ان کا ہمسایہ دونوں خواتین کی لڑائی ختم کرانے آگیا، بیچ بچاؤ کی کوشش میں دھکا لگنے سے پڑوسی زمین پر گر گیا جس سے وہ شدید چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔پولیس کا کہناہے کہ شہری کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہے ۔