ہربنس پورہ :شادی ہال میں جھگڑا، 3افرادزخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں ایک شادی ہال میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی ہال میں پیش آیا، جہاں کسی بات پر ہونے والے جھگڑے نے شدت اختیار کر لی۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں حارث، حماد اور شاہ نواز زخمی ہو گئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔