فیروزوالا :کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

فیروزوالا :کار کی ٹکر سے  موٹرسائیکل سوار جاں بحق

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیروزوالا کی آبادی آدھیاں روڈ چک39 کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار52سالہ شخص موقع پر جاں بحق ،

اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت 52 سالہ بابا مند جبکہ زخمی کی تنویر مسیح کے نام سے ہوئی ہے ۔ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں