شفیق آباد :فائرنگ سے شہری گھر کی دہلیز پر قتل ،3ملزم گرفتار

شفیق آباد :فائرنگ سے شہری گھر کی دہلیز پر قتل ،3ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )شفیق آباد کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا ۔

وقاص اپنی بیٹیوں کو گھر کے باہر جھولا دے رہا تھا کہ ملزم فرید عرف ماجھا مالی نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،کندھے پر گولی لگنے سے وقاص شدید زخمی ہوگیا،اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا،تاہم جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، ملزموں  کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ شفیق آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے 3 نامزد ملزموں کو گرفتار کرلیااور تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں