Published on:03 January, 2019

ولی عہد متحدہ عرب امارات 6 جنوری کو پاکستان آ ئیں گے

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید 6 جنوری کو پاکستان کا دورہ کرینگے، متحدہ عرب امارا ت کے ولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہو گا۔

ولی عہد اپنے ایک روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور دیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات کے دوران پاک یو اے ای تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالرکی امداد اور سرمایہ کاری کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں