خنجراب پاس کے قریب زراعت، لائیو سٹاک اور ماہی پروری کو فروغ دیا جا سکتا ہے: عاصم سلیم باجوہ

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں خنجراب پاس کے قریب کاشتکاری کے بے پناہ مواقع ہیں، زراعت، لائیو سٹاک اور ماہی پروری کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے خنجراب پاس کے دورے کے دوران مقامی کسانوں سے فصلوں سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خنجراب پاس کے قریب ماہی پروری، لائیو سٹاک اور زراعت کے خاصے مواقع ہیں تاہم اس حوالے سے مشکلات بھی حائل ہیں جنہیں سی پیک منصوبے کے تحت دور کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں