حکومت ترقیاتی منصوبوں پر 469 ارب روپے خرچ کرے گی

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت ترقی کے تیزی سے حصول اور بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مقصد کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر چار سو انہتر ارب روپے خرچ کرے گی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران توانائی کے شعبے کے منصوبوں کے لئے دو سو اٹھائیس ارب روپے سے زائد جبکہ آبی شعبے کے منصوبوں کیلئے نوے ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

حکومت نے دس ارب سونامی درخت لگانے کے پروگرام کے پہلے مرحلے کے بخوبی اطلاق کے لئے چودہ ارب روپے مختص کئے ہیں کیونکہ حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مقامی آبادی کو معلومات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے بھی پُرعزم ہے۔

جدید، باصلاحیت اور مربوط مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کا مربوط نظام تیزی سے ترقی کے ساتھ منسلک ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران مواصلات اور نقل وحمل کے شعبے کے لئے ایک سو تہتر ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی تھی جس میں سے ایک سو ستائیس ارب روپے خرچ کئے گئے۔

موجودہ مالی سال کے بجٹ میںمواصلات اور نقل و حمل کے شعبوں کے لئے تین سو دو ارب روپے کی رقم مختص کی گئی جو کہ پچھلے سال سے چوہتر فیصد زیادہ ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں