زرمبادلہ ذخائر 25 ارب ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئے

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کی فروخت کے بعد زرمبادلہ ذخائر 25 ارب ڈالر جبکہ سرکاری ذخائر 18ارب ڈالر کی سطح سے بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کی فروخت کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب 31 کروڑ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 25 ارب 12 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں