پشاور: عید کے بعد بھی مہنگائی برقرار، چینی 110، گھی 240 روپے کلو تک پہنچ گیا

تجارت

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں عید گزرنے کے بعد بھی چینی اورگھی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ بدستورجاری ہے، چینی 110 روپے تو گھی 240 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، شہری کہتے ہیں حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے وعدے پورے کرے۔

پشاورمیں عید الا ضحی کے بعد بھی گھی اور چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا نہ جا سکا، ضروری استعمال کی اشیاء کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اوپن مارکیٹ میں چینی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافے سے 110 روپے فی کلو فروحت ہو رہی ہے، چینی کی بوری 5 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔ گھی کی فی کلو قیمت میں یکمشت 40 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، مقامی گھی 240 روپے فی کلو سے بڑھ کر 280 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

پشاورکی اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے، سبزیوں کی قیمتیں بھی کم نہ ہو سکیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں