اوگرا نے مسلسل پانچویں مہینے بھی درآمدی ایل این جی مہنگی کردی

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے مسلسل پانچویں مہینے بھی درآمدی ایل این جی مہنگی کردی۔

اوگرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی 0.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے،اضافے کے بعد سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کی جانب سے سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کئے جانے کے بعد سوئی سسٹم کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.63 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی-

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں