انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے مزید 25 پیسے گر گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی مزید زوال کا شکار، 25 پیسے کمی کے بعد ڈالر 163 روپے 22 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2 روز کے دوران ڈالر 67 پیسے سستا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 42 پیسے کمی سے 163روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں