نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:سابق فاسٹ بولرشعیب اخترکاویڈیوپیغام
  • بریکنگ :- پاکستان ٹیم کو ہلکانہیں لےسکتے،سابق فاسٹ بولرشعیب اختر
  • بریکنگ :- ویرات کوہلی کاکہناہےپاکستان کوہرانےکیلئےبہترین کرکٹ کھیلنی پڑےگی،شعیب اختر
  • بریکنگ :- ٹیم میں شرجیل خان کوبھی شامل کرلیتےتواچھاہوتا،شعیب اختر
  • بریکنگ :- تبدیلی کےبعدپاکستان ٹیم کاکمبی نیشن اچھابن گیاہے،شعیب اختر
  • بریکنگ :- پاکستانیوں آپ نےگھبرانانہیں ہے،اپنی ٹیم کاساتھ نہیں چھوڑنا،شعیب اختر
  • بریکنگ :- پاکستانی ٹیم جیتےیاہارےہم ساتھ ہیں،سابق فاسٹ بولرشعیب اختر
Coronavirus Updates

ملک میں مسلسل 13 ویں ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں مسلسل تیرہویں ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ حالیہ ہفتے آٹے اورچینی سمیت بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آلو ،پیاز اور دالیں سستی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.21 فیصد کا اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 12 روپے 11 پیسے مہنگاہوا، بیس کلو کے تھیلے کی قیمت 1234 روپے 18 پیسے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی ایک روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی قیمت اوسط 108 روپے 43 پیسے فی کلو ہوگئی ہے، انڈے 5 روپے 29 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے 30 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 48 روپے 32 پیسے مہنگاہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برینڈڈ چائے کے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے 98 پیسے اضافہ ہوا، خوردنی گھی کا ڈھائی کلو کو ڈبہ 7 روپے 95 پیسے مہنگا ہوا، گزشتہ ہفتے چاول، بیف اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، حالیہ ہفتے ٹماٹر 12 روپے 47 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ پیاز 4 روپے 55 پیسے، آلو 2 روپے لہسن 4 روپے 20 پیسے سستا ہوا، دال مونگ 4 روپے 3 پیسے دال چنا 1 روپے 83 پیسے سستی ہوئی، دال ماش 2 روپے 14 پیسے دال مسور 6 پیسے فی کلو سستی ہوئی، حالیہ ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں