ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر 53 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 168 روپے 72 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں عوام کے لیے امریکی ڈالر 1 روپے 20 پیسے مہنگا ہوا اور نئی قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 107.87 پوائنٹس گر کر 46528.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.23 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 52 لاکھ 61 ہزار 742 شیئرز کا لین دین ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 15 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں