پنجاب کابینہ کی محکمہ خوراک کو ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری

تجارت

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ نے محکمہ خوراک کو ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔

پنجاب حکومت ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی درآمد کرے گی، پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ہے۔ پنجاب کیبنٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی حکومت اس سے قبل یوٹیلٹی سٹورز کے لئے چینی درآمد کرچکی ہے۔

پنجاب حکومت اپنا ریزرو سٹاک بہتر کرنے کے لئے چینی درآمد کرے گی، درآمد کی گئی چینی کو سستے بازاروں اور خصوصی دکانوں پر کنٹرول ریٹ پر فروخت کیا جائے گا، سیکرٹری خوراک پنجاب علی سرفراز حسین کا کہنا ہے کہ چینی درآمد کرنے کی پنجاب حکومت کی جانب سے منظوری مل گئی ہے اورچینی کا جو کنٹرول ریٹ ہے اس پر فروخت کو یقینی بنائیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں