نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہور:چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب ودیگرحکام کی شرکت
  • بریکنگ :- ڈپٹی کمشنراورڈی پی اوسیالکوٹ کی واقعہ سےمتعلق بریفنگ
  • بریکنگ :- 110 سےزائدملزمان گرفتارکیےجاچکےہیں،بریفنگ
  • بریکنگ :- دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں،بریفنگ
  • بریکنگ :- سری لنکن شہری کاقتل قابل مذمت ہے،راجہ بشارت
  • بریکنگ :- واقعہ کےذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی،راجہ بشارت
  • بریکنگ :- سیالکوٹ واقعہ ،وزیرقانون پنجاب کی زیرصدارت اجلاس
Coronavirus Updates

پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے: وزیراعظم

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے نئے جی ڈی آئی ایس سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔

اجلاس کے دوران مہنگائی کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں