کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عوام چیخ اٹھے

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں تو عوام چلا اٹھے، محکمہ خوراک سندھ نے ہفتے سے سرکاری گندم کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی۔

سرکاری گندم کی فراہمی میں تاخیر کے سبب کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 60 روپے کلو تک پہنچی تو چکی کا آٹا 85 روپے، فائن آٹا 75 روپے کلو اور ڈھائی نمبر آٹا 70 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

ریٹل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ ناقص منصوبہ بندی اور گندم کی فراہمی میں تاخیر ہے۔ محمکہ خوراک سندھ نے ہفتے سے ملوں کو سرکاری گندم کی فراہمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اُمید کی جارہی ہے کہ آٹے کی قیمت میں 8 سے 10 روپے کمی ہوسکتی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں