سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری دن، مزید توسیع نہیں ہو گی: ترجمان ایف بی آر

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن، مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد ہزار روپے یومیہ جرمانہ اور دو سال قید بھی ہو سکتی ہے۔

ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ایف بی آر دفاتر رات 12 بجے اور نیشنل بینک کی شاخیں رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ترجمان ایف بی آر اسد طاہر کے مطابق تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی، اس لئے ٹیکس گزار جلد از جلد اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروالیں، مقررہ تاریخ کے بعد ہزار روپے یومیہ جرمانہ اور دو سال قید بھی ہو سکتی ہے۔

اسد طاہر کا مزید کہنا تھا کہ آئرس آن لائن پورٹل کی پرفارمنس میں اضا فہ کر دیا گیا ہے اور روانی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں