نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- شمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ
  • بریکنگ :- فائرنگ کےتبادلےمیں 2سپاہی شہید،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- شہدامیں نائیک رحمان اورلانس نائیک عارف شامل،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- دہشتگردوں کی تلاش کیلئےسرچ آپریشن جاری،آئی ایس پی آر
Coronavirus Updates

ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

تجارت

اسلام آباد:(دنیا نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی اور حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.20 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66 فیصد ہوگئی،سب سے کم آمدن والے طبقے کے لیے مہنگائی 14.12 فیصد پر پہنچ گئی ،حالیہ ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے67 پیسے فی کلو مہنگا ہواجبکہ آلو 49 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گھی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی کلو اضافہ ہوا،مٹن کی قیمت میں 4 روپے 58 پیسے فی کلو اضافہ ہوا،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 43 روپے 96 پیسے مہنگا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بیف،لہسن اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ حالیہ ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی،ایک ہفتے میں چینی اوسط 6 روپے 72 پیسے فی کلو سستی ہوئی اورملک میں چینی کی اوسط قیمت 100 روپے 33 پیسے فی کلو پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق انڈے فی درجن 6 روپے 65 پیسے درجن سستے ہوئے ،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 11 روپے 5 پیسے سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے دالیں، کیلا اور پیاز بھی سستے ہوئے اور 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں