یوٹیلیٹی سٹورز کے بعد گھی اوپن مارکیٹ میں 38 روپے فی کلو مہنگا

تجارت

لاہور: (دنیا نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کے بعد لاہور میں گھی اوپن مارکیٹ میں 38 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا، قیمت 361 روپے سے بڑھ کر 399 روپے کلوتک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان روز بروز بڑھ رہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورو نوش، بجلی کیساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے بعد اوپن مارکیٹ میں گھی و خوردنی تیل مہنگا کر دیا گیا ہے، درجہ دوم کا گھی 5 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا ہے، درجہ دوم کا گھی 325 روپے سے مہنگا کرکے 330 روپے کلو کردیا گیا، درجہ دوم کا کونگ آئل 15 روپے لٹر تک مہنگا کیا گیا، درجہ دوم کا خوردنی تیل 325 روپے سے مہنگا کرکے 340 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔

مختلف کمپنیوں اور برانڈز کی جانب سے درجہ اول کا گھی 38 روپے کلو تک مہنگا کیا گیا، قیمت 361 روپے سے مہنگا ہو کر 399 روپے کلو ہو گئی ہے، خوردنی تیل 48 روپے لٹر تک مہنگا کیا گیا، قیمت 361 روپے سے بڑھا کر 409 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔

دوسری طرف جانب شہری نئی اضافی قیمتوں پر گھی و کوکنگ آئل خریدنے پرمجبور ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں