نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- تمام دعائیں اورہمدردیاں شہداکےلواحقین کیساتھ ہیں،وزیرداخلہ شیخ رشید
  • بریکنگ :- فوادچودھری کا سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹرحادثہ پراظہارافسوس
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ میجرعرفان اورمیجرراجہ ذیشان شہیدکےلواحقین کوصبردے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- مادروطن کیلئےجان دینےوالےشہداکوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وفاقی وزیرداخلہ کاپاکستان آرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹرگرنےکےواقعہ پراظہارافسوس
  • بریکنگ :- شیخ رشیدکاحادثےمیں شہیدہونیوالےمیجرعرفان،میجرراجہ ذیشان کےاہلخانہ سےاظہارتعزیت
Coronavirus Updates

’خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم‘

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان وزارت خزانہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بنگلا دیش، سری لنکا، بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے آج تقریبا” دس روپے انچاس پیسے کے حساب سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جو سوا آٹھ فیصد کے قریب اضافہ ہے، پندرہ دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں بھی مسلسل گراوٹ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں، حکومت صرف 2 روپے پٹرولیم لیوی عوام سے وصول کر رہی ہے۔ اوگرا کی 5 روپے قیمت میں اضافے کی سفارش تھی حکومت نے ساڑھے دس روپے کا اضافہ کیا یہ خبر غلط ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں دیکھتے ہوئے حکومت کم سے کم ٹیکس لاگو کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم، پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق حکومت 30 روپے پٹرولیم لیوی کی بجائے 5.62 روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں چارج کر رہی ہے، حکومت 17 فیصد سیلز ٹیکس کے بجائے اس وقت 6.84 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں خام آئل کی قیمتوں اضافے نے پوری دنیا میں بحران پیدا کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومت کو پورا احساس ہے کہ موجودہ صورتحال میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، پاکستان میں بنگلا دیش، سری لنکا، بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں