6ماہ میں آٹا،چینی،گھی ،دالوں سمیت متعدد اشیا مہنگی ہوئیں:ادارہ شماریات

تجارت

اسلام آباد:(دنیا نیوز)ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ 6 ماہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ،چھ ماہ کے دوران آٹھے کا تھیلا 210 روپے مہنگا ہوا ،چینی کی فی کلو قیمت تین روپے تئیس پیسے بڑھ گئی ،گھی کے نرخوں میں اوسطاً سینتالیس روپے فی کلوکا اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی، دالیں اور سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے باہرہوگئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ 6 ماہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ہوشربا اضافہ ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 ماہ میں اوسط 210 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط 3 روپے 23 پیسے اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار میں مزید کہا گیا کہ گھی کی قیمت 6 ماہ میں فی کلو 46 روپے 73 پیسے بڑھی ،مٹن 101 روپے7 پیسے،بیف 62 روپے 2 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ پیاز 16 روپے 27 پیسے،ٹماٹر11 روپے 38 پیسے،آلو 7 روپے 59 پیسے کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 ماہ میں 802 روپے 5 پیسے مہنگا ہو،لہسن کی فی کلو قیمت میں 102روپے 54 پیسے کا اضافہ ہوا،گڑ کی فی کلو قیمت 17 روپے 24 پیسے بڑھی جبکہ تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں4 روپے 55 پیسے کا اضافہ ہوا،دہی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 19 پیسے کا اضافہ ہوا

دستاویز میں کہا گیا کہ دال مسور25 روپے 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،حالیہ 6 ماہ میں انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ،دال مونگ 65 روپے 23 پیسے، دال ماش 16 روپے 86 پیسے کلو سستی ہوئی جبکہ دال چنا کی فی کلو قیمت 2 روپے 8 پیسے کم ہوئی اورحالیہ 6 ما میں زندہ مرغی فی کلو 7 روپے 32 پیسے سستی ہوئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں