کے الیکٹرک کی بجلی نرخ 3 روپے 45 پیسے بڑھانےکی سفارش

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی الیکٹرک نے اپنے صارفین کے لیے بھی بجلی تین روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو دے دی۔ فیصلہ تین نومبر کو ہوگا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کے نرخ ستمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائے جائیں۔ نیپرا تین نومبر کو درخواست کی سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے پر کراچی کے صارفین کی جیب سے 6 ارب 64 کروڑروپے نکل جائیں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں