رواں ستمبر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 23 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز رہی: مشیر تجارت

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ستمبر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سولہ فیصد اضافے کے ساتھ تئیس کروڑ چھتیس لاکھ ڈالرز رہی۔

مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ ستمبر 2020 میں مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 203 ملین ڈالر کی تھی- حکومت توقع رکھتی ہے کہ مختلف شعبوں میں آنے والے مہینوں میں مزید سرمایہ کاری آئے گی-

مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کی وجہ سے مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں