انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، مزید 18 پیسے مہنگا ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے آج تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر مزید اضافے کے ساتھ 173 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 69 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث امریکی کرنسی کی قدر 173 روپے سے بھی عبور کر گئی اور قیمت 172.78 روپے سے بڑھ کر 173 روپے 47 پیسے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 642 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 142 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں