نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسٹیٹ بینک کاکام مانیٹری اورایکسچینج پالیسی بناناہے،مزمل اسلم
  • بریکنگ :- ہم اسٹیٹ بینک کوخودمختاری دیناچاہتےہیں،مزمل اسلم
  • بریکنگ :- کوروناکےدوران غریب عوام کوریلیف دیاگیا،مزمل اسلم
  • بریکنگ :- پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- اگلےڈیڑھ ماہ میں7ارب ڈالرآجائیں گے،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- آئندہ ہفتے3ارب ڈالرسعودی عرب سےآئیں گے،مزمل اسلم
  • بریکنگ :- دسمبرمیں سکوک بانڈزجاری کرنےجارہےہیں،مزمل اسلم
  • بریکنگ :- جب سےپاکستان بنا22آئی ایم ایف پروگرام لیےگئے،مزمل اسلم
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی 9اور(ن)لیگ نے4آئی ایم ایف پروگرام لیے،مزمل اسلم
  • بریکنگ :- تاریخ کاسب سےبڑاپروگرام10ارب ڈالرپیپلزپارٹی نےلیاتھا،مزمل اسلم
Coronavirus Updates

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ،ایک ہفتے کے دوران 1.38 فیصد مزید بڑھ گئی

تجارت

اسلام آباد:(دنیا نیوز)مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے سے ایک ہفتے کے دوران 1.38 فیصد مزید بڑھ گئی جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 14.48 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران آلو، ٹماٹر، گھی سمیت 29 اشیائے خوردونوش مہنگی ہو گئیں، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمتوں میں 27 روپے 56 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 66 روپے سے بڑھ کر 94 روپے ہو گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ، چینی کی فی کلو قیمت میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا، لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اور ڈالڈا گھی فی کلو 6.67 روپے مزید مہنگا ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 2.17 روپے کا مزید اضافہ ہو گیااور انڈوں کی فی درجن قیمت 168.19 روپے سے بڑھ کر 170.40 روپے تک ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کے سلنڈر میں 154.15 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہو گیا، ایل پی جی کا سلنڈر 2167.31 روپے سےبڑھ کر 2321.46 روپے کا ہو گیا، دال ماش کی قیمتوں میں 29 پیسے اور تازہ دودھ کی قیمتوں میں 46 پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادوشمار میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 258 روپے سے کم ہو کر 252.16 روپے ریکارڈ ہوئی، دال کی فی کلو قیمت 163.84 روپے سے کم ہو کر 162 روپے ریکارڈ کی گئی، پیاز کی فی کلو قیمتوں میں صرف 39 پیسے اور دال مسور قیمت میں 60 پیسے کمی ہوئی، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1198.41 روپے سے کم ہو کر 1196.22 روپے کا فروخت ہوا جبکہ دال چنا کی فی کلو قیمتوں میں صرف 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں