روپے کی قدر میں مزید کمی کی جائے: آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ڈید لاک برقرار ہے، مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی، اآئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ روپے قدر میں مزید کمی کی جائے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں،

ذرائع کے مطابق 6 ارب ڈالر قرض بحالی کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ڈید لاک برقرار ہے، وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی، آئی ایم ایف نے تاحال پاکستان کو مذاکرات میں قرض قسط کی منظوری کا اشارہ نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ڈومور کا مطالبہ ہے، آئی ایم ایف روپے قدر میں مزید کمی اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے اقدامات چاہتا ہے، 1 ارب ڈالر کی قسط کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کی باقی تمام شرائط ماننے کیلئے تیار ہے، نجکاری پروگرام میں تیزی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا لیکن گورنر سٹیٹ بنک، سیکرٹری خزانہ تاحال آئی ایم ایف کو نہیں منا سکے۔

ترجمان مشیر خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے، جیسے ہی مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوں گے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں