سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں مزید 600 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نو امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 1802 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری طرف 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے بڑھ کر 109568 روپے ہوگئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں