فی تولہ سونا مزید ایک ہزار روپے مہنگا

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کےپہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 1794 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف 10 گرام سونے کے دام 857 روپے بڑھ کر 106138 روپے ہوگئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں