نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آبادمیں ریکارڈ 1497 کوروناکیس رپورٹ،ڈی ایچ او
  • بریکنگ :- اسلام آبادمیں کوروناکیسزکی شرح 17.52 فیصدہے،ڈی ایچ او
  • بریکنگ :- کراچی میں کوروناکیسزکی شرح 41.32 فیصدرپورٹ
  • بریکنگ :- سندھ میں 24 گھنٹےکےدوران 3359 کوروناکیس رپورٹ
  • بریکنگ :- 3359 کیسزمیں سے 2831 کاتعلق کراچی سےہے
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران سندھ میں 8 مریض انتقال کرگئے
  • بریکنگ :- کراچی میں سب سےزیادہ ضلع شرقی میں 920 کیس رپورٹ
Coronavirus Updates

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تنزلی دیکھی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 48 پیسے سستا ہوا اور قدر میں 176 روپے کی حد گر گئی ۔ کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قیمت 176 روپے 20 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 257.67 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45072.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.57 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 26 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 742 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری طرف ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 1794 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کے دام 1028 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 5110 روپے ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں