نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ پرمنافقت کامظاہرہ کررہی ہے،حسان خاور
  • بریکنگ :- ن لیگ اورپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کےعوام کولالی پاپ دیتی آئی ہیں،حسان خاور
  • بریکنگ :- جنوبی پنجاب کےعوام ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےڈسےہوئےہیں،حسان خاور
  • بریکنگ :- دونوں جماعتیں جنوبی پنجاب کےاحساس محرومی میں برابرکی شریک ہیں،حسان خاور
  • بریکنگ :- پہلی باروزیراعظم اوروزیراعلیٰ نےجنوبی پنجاب کواس کاحق دیا،حسان خاور
  • بریکنگ :- حکومت نےجنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کاآغازکیا،حسان خاور
Coronavirus Updates

دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

تجارت

لاہور: (دنیا نیوز) اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔

ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے مقرر کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں