سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشنزکو ڈھائی ماہ کیلئے بند کردیا گیا

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشنزکو ڈھائی ماہ تک کے لئے بند کردیا گیا، گیس بندش کے سبب سی این جی اسٹیشنز مالکان سمیت رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورکافی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

حکومت کے منظور کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے ترجیحی آرڈر کے تحت سردیوں میں گھریلو صارفین اور ایکسپوٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے خاطر سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشنز کو 15 فروری 2022 تک مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس معاملے پر سی این جی سیکٹر سے اس بات کی توقع ظاہر کی ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ان کا تعاون حاصل رہے گا۔

سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت کے اس فیصلے کو سی این جی سیکٹر کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں