انٹربینک میں دوسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی

تجارت

کراچی: (دنیانیوز) انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 175 روپے 35 پیسے پر فروخت ہوئی۔ یاد رہے کہ دو روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہواہے۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 48 پیسے سستا ہوا اور قدر میں 176 روپے کی حد گر گئی ۔ کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قیمت 176 روپے 20 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 72 پیسے ہو گئی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں