موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر7 ہزار روپے تک کا بڑا اضافہ

تجارت

لاہور: (دنیا نیوز)موٹرسائیکل تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ جاری، یاماہا نے مختلف ماڈلز کی قیمتیں 7 ہزار روپے تک بڑھا دیں۔

ایک کے بعد ایک کمپنی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے لگی،مقامی موٹرسائیکل ساز کمپنی یاماہا نے اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں6000 روپے سے لیکر7000 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ وائی بی 125 زی 6000 روپے مہنگی ہو گئی جس کے بعد اس کی قیمت 1 لاکھ84 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ90 ہزار روپے ہوگئی ۔وائی بی آر ایک سو پچیس کی 7000 روپے اضافے سے قیمت 2 لاکھ11 ہزار روپے ہوگئی۔

یاماہا وائی بی آر 125 جی کا ریٹ بھی7000 روپے تک بڑھ گیا جس کےبعد قیمت 2 لاکھ13 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ20 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ شہر کے ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، قیمتوں کا اطلاق آج یکم دسمبر سے کردیا گیاہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں