منی بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویز

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز)منی بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہوسکتی ہے جس کے تحت چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایت ختم ہونے کا امکان ہے، منی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑیاں مزید 5 فی صد مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12 کی بجائے 17 فیصد ہو جائے گا۔

آئی ایم ایف کی شرط پر 360 ارب روپے کے ٹیکس وصول کرنے کی تیاریاں ہیں جس پر عملدرآمد کیلئے 2000 سی سی سے زائددرآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ منی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ اور رعایت سمیت مراعات ختم کی جارہی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں