ملتان میں مستحق افراد کی مدد کیلئے احساس بازار قائم، مفت ملبوسات اور جوتے فراہم

تجارت

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے مستحق افراد کی مدد کیلئے احساس بازار قائم کر دیا ہے جہاں پر غریب افراد کی بڑی تعداد کو موسم سرما کی منابست سے مفت ملبوسات اور جوتے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے جنرل بس سٹینڈ پر احساس بازار لگا دیا ہے جہاں پر مستحق اور بے سہارا افراد کی مدد مفت گرم ملبوسات اور جوتے فراہم کر کے کی جارہی ہے جس سے اب تک ستر ہزار سے زائد مستحق افراد مستفید ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے مستحق افراد نے حکومت سے احساس بازار کی تعداد بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ احساس بازار میں مفت سامان کی تقسیم کمپیوٹرائز ڈ طریقے سے کی جارہی ہے جس سے کسی کی حق تلفی کا کوئی امکان نہیں تاہم احساس بازار میں مستحق افراد کا رش کم کرنے کیلئے مزید بازار لگانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کر دینگے۔

احساس بازار میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے جہاں پر غریب مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں