ایف بی آر کا پراپرٹی قیمتوں کے مسائل حل کرنے کےلیے سٹیٹ بینک ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے پراپرٹی کی قیمتوں پر مسائل کو حل کرنے کے لیے سٹیٹ بینک کے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق جائیدار کی ویلیوایشن کو مارکیٹ کی سطح کے قریب رکھنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ایف بی آر کو جائیدار کی ویلیو ایشن مارکیٹ سے زائد ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویلیو ایشن کے تعین پر پیدا ہونے والے مسائل کو حل کیا جائیگا جس کے لیے سٹیٹ بینک کے پراپرٹی ویلیو ایشن ماہرین کی خدمات حاصل کی جائینگی۔ یہ ماہرین ، سٹیٹ ایجنٹس اور ڈیویلپرز سے بھی مشاورت کرینگے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی قیمت کو مارکیٹ کی قیمت کے قریب لایا جایگا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں