روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر دوبارہ مہنگا

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 31 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 79 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا اور قیمت 179 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

مزید برآں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 572.72 پوانئٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43853.49 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران انڈیکس میں 1.32 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 93 لاکھ 33 ہزار 224 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں