ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1781 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا ،راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کے دام 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں