مفت ٹیکنیکل کورسز کا تیسرا مرحلہ شروع، 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن جاری

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کے منصوبے "سکلز فار آل" پروگرام کے تیسرے بیچ کا آغاز کر دیا گیا، 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن اوپن کر دی گئی۔

سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو جدید ترین ہائی ٹیک کورسز اور ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، ملک بھر کے 1000 اعلٰی تعلیمی اداروں میں 60,000 سکلز سکالرشپ مختص کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 جنوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے، کورسز کے پہلے دو مرحلوں میں شاندار کامیابیاں دیکھنے کو ملی ہیں، نوجوان ہزاروں ڈالرز کما کر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ کر رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں