فی تولہ سونا مزید 200 روپے سستا

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1811 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپےکم ہوکر 1 لاکھ 25 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونےکا بھاؤ 171 روپےکم ہوکر ایک لاکھ7 ہزار 167 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں