ایف بی آر کے فارن ایکس چینج کمپنیوں کو پی او ایس سے منسلک کرنے کے احکامات

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے فارن ایکس چینج کمپنیوں کو پی او ایس سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

حکومت کے فارن کرنسی کی خریدو فروخت کو مزید دستاویز کرنے کے منصوبے کے تحت ایف بی آر نے ایکس چینج ڈیلرز اور کمپنیوں کو ٹیئر ون کیٹیگری میں شامل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد ایکس چینج کمپنیوں کو پی او ایس سسٹم سے منسلک ہونا لازمی ہوگا۔

حکومت کے اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے سیکرٹری ایکس چینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ پی او ایس سے خریدو فروخت کا ریکارڈ بہتر ہوگا اور دستاویزی معیشت کو فروغ ملے گا۔

ظفر پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ٹیکس نیٹ میں بہت کم افراد ہیں جسے کم از کم ڈھائی سے تین کروڑ تک پہنچنا چاہئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں