کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی

تجارت

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی اور نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی ، نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری 2022 کےبلوں میں ملے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں