کوئٹہ میں آٹا ، گھی اور دالوں سمیت اشیا کی قیمتیں آسمان پر، شہریوں کی قوت خرید سے باہر

تجارت

کوئٹہ: (دنیا نیوز) منی بجٹ میں ٹیکسوں کا اضافہ عوام پر قہر ڈھانے لگا، کوئٹہ میں آٹا ، گھی، دالیں اور روز مرہ استعمال کی ہر شے کی قیمتیں بلندیوں کو چھونے لگیں جس سے شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں لگنے والے ٹیکسز کے اثرات آنا شروع ہو گئے، نئے ٹیکسز سے بنیادی ضروریات زندگی کی تمام اشیاء 10 سے 15 فیصد مہنگی ہو چکی ہیں جن میں آٹا، گھی، خشک دودھ اور دالوں سمیت اشیائے خورونوش شامل ہیں، شہری صورتحال سے تلملا اٹھے۔

مہنگائی کے اس طوفان سے ہر طبقہ کے افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف منی بجٹ تو دوسری جانب پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا غیر فعال ہونا مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ہے، انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف کوئی موثر قدم نہیں اٹھا رہی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں