گوشت کی برآمدات کا 52 لاکھ 19 ہزار ٹن ہدف مقرر

تجارت

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) رواں مالی سال گوشت کی برآمدات کا 52 لاکھ 19 ہزار ٹن ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تجزیاتی رپورٹس دینے والے ادارے "ویلتھ پاک" نے اپنی رپورٹ میں وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات کی مالیت 7 کروڑ 83 لاکھ ڈالر رہی۔

گذشتہ مالی سال 33 کروڑ 34 لاکھ مالیت کا گوشت اور اس کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں جو 10 فیصد زیادہ تھیں۔ 49 لاکھ ٹن کا موجودہ ہدف سالانہ 4.9فیصد کے اوسط اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کا موجودہ مالی سال میں گوشت کی پیداوار کا ہدف تقریبا 52 کروڑ 19 لاکھ ٹن ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں