مالی سال 2021 میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات 17.30 فیصد ریکارڈ

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) مالی سال 2021 میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات 17 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کیے گئے۔

نیپرا کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال پاور سیکٹر کو بجلی کی ترسیل و تقسیم کے دوران 17 اعشاریہ 30 فیصد نقصان ہوا جبکہ مالی سال 2020 میں 17 اعشاریہ 81 فیصد تھا۔

ایک سال کے دوران بجلی کی ترسیل اور تقیسم میں سب سے زیادہ نقصان پشاور الیکٹرک کو اٹھانا پڑا، نیپرا کے مطابق مالی سال 2021 میں پیشاور الیکٹرک کے نقصانات 38 فیصد ریکارڈ کیے گئے، دوسرے نمبر پر سکھرالیکٹرک کو ترسیل و تقسیم میں 35 فیصد نقصان ہوا، کے الیکٹرک کو ترسیل اور تقسیم میں 17 اعشاریہ 54 فیصد اور کمرشل میں 5 اعشاریہ 13 فیصد نقصان اٹھانا پڑا۔

دوسری جانب کوئٹہ الیکٹرک کو ترسیل، تقسیم اور کمرشل میں مجموعی طور پر 63 اعشاریہ 34 فیصد نقصان ہوا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں