سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1812 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قدر میں 550 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 472 روپے کم ہوکر 108539 روپے ہو گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں